لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی رنز مشین بابر اعظم کی بیٹنگ کا جادو انگلش کاؤنٹی میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بیٹسمینویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 24سالہ بیٹسمین نے اعزاز سمر سیٹ کاﺅنٹی کی جانب سے سسیکس کیخلاف 83 رنز کی شاندا ر اننگز کھیل کر حاصل کیا، یہ ان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ہیمپشائر کے خلاف 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: 2019ء: بابر اعظم زیادہ ایوریج سے رنز بنانیوالے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے
انگلش کاؤنٹی کے دوران بابر نے 4 میچز میں 73.33 کی ایوریج سے 220 رنز سکور کیے ہیں جن میں 24 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔ جارحانہ بلے بازی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے بیٹسمین نے سمر سیٹ کی جانب سے خوب دھواں دھار بیٹنگ کی اور 154.92 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے ہیں جو ایک ایسے بلے باز کی جانب سے حیران کن ہے جسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سپیشلائزڈ بیٹسمین قرار نہیں دیا جاتا۔
دوسری طرف فہرست میں مڈل سیکس کاﺅنٹی کے ڈیوڈ میلان 211 رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈرہم کے سکاٹ سٹیل 178 رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔