اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے: امریکی حکام دعویٰ

Last Updated On 01 August,2019 09:48 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکام نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے پہلے دو سال کے اندر ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا حمزہ بن لادن کی ہلاکت میں شامل تھا لیکن اس کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ حمزہ بن لادن ایران میں بھی نظر بند رہے، امریکا نے انہیں القاعدہ کا اہم لیڈر قرار دیتے ہوئے معلومات دینے والے کو دس لاکھ ڈالر کی پیش کش کی تھی۔

یاد رہے حمزہ نے امریکا کو اسامہ بن لادن کو قتل کرنے پر انتقام کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔