ملتان میں وومن کرکٹ لیگ کا آغاز، جنوبی پنجاب کی 8 یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شریک

Last Updated On 04 September,2019 08:54 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں وومن کرکٹ لیگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کی 8 مختلف یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ملتان میں وومن کرکٹ لیگ شروع وہ گئی، افتتاحی میچ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ٹیم فاتح رہی، چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے لیگ جاری رہے گی۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وومن کرکٹ لیگ کا افتتاحی میچ بی زیڈ یو اور اسلامیہ یونیورسٹی کے مابین کھیلا گیا جس میں اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 117 سکور بنائے تاہم بی زیڈ یو کی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس سے زکریا یونیورسٹی کی ٹیم افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

وومن کرکٹ لیگ میں خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو علی خان ترین نے سراہا جس پر قومی وومن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیئے وومن لیگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

وومن کرکٹ لیگ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم اے اور قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا جس کے لئے تمام ٹیموں کی کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔