ہماری ترجیح روز گار کے مواقع پیدا اور غربت ختم کرنا ہے: عمران خان

Last Updated On 03 September,2019 09:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ جب تک کاروبار میں آسانیاں پیدا نہیں ہونگی، معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ہماری ترجیح روز گار کے مواقع پیدا اور غربت ختم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں میاں محمد منشاء، بشیر علی محمد، علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی ، شاہد عبد اللہ، طارق سہگل اور عارف حبیب نے شرکت کی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے کاروباری شخصیات کو معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کاروبار ی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، جب تک کاروبار میں آسانیاں پیدا نہیں ہونگی معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، اولین ترجیح روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے جس سے غربت میں کمی آئے گی۔ ہماری ترجیح روز گار کے مواقع پیدا اور غربت ختم کرنا ہے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی اور منصوبہ بندی کا عمل موثر طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر کاروباری شخصیات نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، کاروباری شخصیات معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
 

Advertisement