کراچی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر اچانک پاکستان پہنچ گئے، سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،عمراکمل نے سابق ٹیسٹ کرکٹرپر فکسنگ کی آفرکا الزام لگایا تھا۔
دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر نے اچانک کراچی نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا، اسٹیو رچرڈسن نے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اخترسے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں منصور اختر پر فکسنگ کی آفر دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کی شکایت پاکستانی بلے باز نے پی سی بی اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو کی تھی۔
شکایت کے بعد ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران اسٹیو رچرڈسن مزید پاکستانی کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔