پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، ترجمان پی سی بی

Last Updated On 15 September,2019 11:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، سیریز کے حوالے سے گردش کرنیوالی منفی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ٹکٹس اگلے ہفتے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔