وزارت قانون کے ملازمین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی

Last Updated On 15 September,2019 11:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لا اینڈ جسٹس ڈویژن نے سیکیورٹی بہتر بنانے کے تناظر میں ملازمین کے لیے نئے انتظامی قواعد جاری کر دیئے۔ سمارٹ فون لانے پر پابندی، مہمانوں سے ملاقات سے بھی روک دیا گیا۔

ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین سمارٹ فون دفتر میں نہیں لا سکیں گے۔ گریڈ سولہ تک ملازمین کی دفتر میں مہمانوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق انتہائی ضرورت پر مہمان سے صرف گراؤنڈ فلور کے استقبالیہ پر ملاقات کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔