لاہور: (دنیا نیوز) تبدیلی سرکار کا نیا کرکٹ اسٹرکچر بھی فلاپ ہو گیا، 16 سے 6 ٹیموں، نئی بالز، پچز اور ٹاس کا تجربہ تو کیا گیا، قائد اعظم ٹرافی میں تینوں میچ ہائی سکورنگ تو رہے لیکن فیصلہ کن نہ بن سکے۔
کرکٹ سیزن 2019-20 میں نئے اسٹرکچر کے تحت پہلے قائد اعظم ٹرافی کے پہلے تینوں میچ ڈرا ہو گئے۔ انٹرنیشنل معیار کی پچز اور گیندوں کے استعمال کے علاوہ ٹاس کے بغیر میچ کا تجربہ کامیاب نہ ہو سکا۔
کراچی میں سندھ ٹیم کے 473 رنز کے جواب میں بلوچستان نے 355 رنز بنائے، لاہور میں سدرن پنجاب نے 467 تک ٹوٹل پہنچایا سنٹرل پنجاب نے 473 رنز کا کرارا جواب دیا۔ ایبٹ آباد کے میچ میں بھی بولر ٹھنڈے ہی رہے۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ناردرن کے خلاف 526 کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔