لاہور: (دنیا نیوز) نوجوان کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹی 20 ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی، شاہینوں کا امتحان 3 نومبر سے شروع ہوگا۔
نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھے ہوئے جہاں سے وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔
آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3 نومبر سے شروع ہو گی، کینگروز کے دیس میں شاہینوں کے نوجوان کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا یہ پہلا امتحان ہو گا جس کے بعد اسی سر زمین پر قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زور بازو دکھائے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 21 نومبر سے شیڈول ہے۔