پی ایس ایل 5 کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی فیلڈ کو آسٹریلوی طرز پر سجایا جانے لگا

Last Updated On 10 February,2020 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں، افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی جس کے لئے نیشنل سٹیڈیم کو خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیوکا رنگ اب پاکستان میں جمے گا، میگا ایونٹ کا آغاز شہر قائد سے ہو گا، افتتاحی تقریب سمیت ابتدائی سنسنی خیز میچز کی میزبانی کے لئے نیشنل سٹیڈیم کو خوبصورت بنانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

مرکزی بلڈنگ اور چیئرمین باکسز کا کام جاری ہے، پھولوں سے سجانے کا کام مکمل کرلیا گیا۔

وی آئی پی اور جنرل انکلوژرزکی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے جبکہ گراونڈ کو خوبصورت بنانے کا کام زوروں پر ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی فیلڈ کو آسٹریلوی طرز پر سجایا جارہا ہے، گراؤنڈ کی گھاس ڈارک اور لائٹ شیپ میں کٹنگ جاری ہے۔

فلڈ لائیٹس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں برقی قمقموں کی روشنی میں فنکار جگمگائیں گے اور کرکٹ سٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Advertisement