لیجنڈری بلے باز برائن لارا بھی کرونا وائرس کے خلاف اِن ایکشن

Last Updated On 18 March,2020 09:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیجنڈری بلے باز برائن لارا بھی کرونا وائرس کے خلاف اِن ایکشن ہو گئے۔ اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہاتھ دھونے کا مشورہ دے دیا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کا پیغام وائرل ہو گیا۔

برائن لارا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہمیشہ اپنے ہاتھ دھو لیں۔ یقین کر لیں کہ کوئی بھی حصہ دھلے بغیر نہ رہ جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس کا صرف آپ کو فائدہ نہیں بلکہ جو بھی آپ کے اردگرد ہیں سب کو ہے۔ اب آپ اپنے چہرے کو چھو سکتے ہیں۔ یہ لڑائی کووِڈ نائنٹین کے خلاف ہے۔ اپنا خیال رکھیں۔
 

 

Advertisement