لیجنڈ وسیم اکرم نے خود کو اہلیہ شنیرا کیساتھ قرنطینہ کر لیا

لیجنڈ وسیم اکرم نے خود کو اہلیہ شنیرا کیساتھ قرنطینہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے، ہم دونوں کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ہمارے پاس آ رہا ہے۔

ٹویٹر پر ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد کرونا وائرس سے بچنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ بیس سکینڈ تک اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔

اس دوران شنیرا اکرم نے بھی اظہار خیال کیا جس کا وسیم اکرم کا اُردو میں ترجمہ بتاتے ہوئے بتایا کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے جبکہ ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اس سے قبل بھی عوام میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتی رہتی ہیں۔