کورونا وائرس کے باعث ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ ایک ماہ تاخیر کا شکار ہو گیا

Last Updated On 30 May,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ ایک ماہ تاخیر کا شکار ہو گیا، کیربینز اب جولائی کو انگلش سرزمین پر اِن ایکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو جون میں انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا تھی، وبائی وائرس کے اثرات اور خطرات کی وجہ سے شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کیربیئنز اب ایک ماہ تاخیر کے ساتھ جولائی میں زوربازو دکھائیں گے، وِنڈیز کے میڈیکل بورڈ کی منظوری کے بعد میزبان انگلینڈ نے 8 جولائی سے سیریز شروع کرنے کی پیشکش کر دی۔