بیٹنگ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی رکھنے پر اتفاق

Last Updated On 10 June,2020 12:22 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطبق اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ 

عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔