انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل گرین شرٹس کی تیاریاں جاری

Last Updated On 16 July,2020 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہیں، ڈربی شائر میں جمعہ سے چار روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ شروع ہو گا، قومی کھلاڑی اسد شفیق اور روحیل نذیر نے ٹریننگ سیشنز کو بہترین قرار دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کی امید دلا دی۔

تفصیلات کے مطابق بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس قومی شاہین اِن ایکشن،، ڈربی شائر میں پریکٹس سیشنز مکمل ہو گیا، 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی تیاری شروع کر دی گئی۔

ہیوی ویٹ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ، وکٹ کیپنگ اور فزیکل ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی گئی۔ 17 جولائی سے میچ پلاننگ ہوئی،،، شارٹ ٹارگٹس کی سپیشل مشقیں بھی کی گئیں۔

سینئر ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے تیاریوں کو شاندار قرار دے دیا،، ساتھ ہی اچھی کارکردگی سے امیدیں بھی لگا لیں ۔