لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچزکے ساتھ کرکٹرزکوبھی فرمانبرداربنانے کا پلان بنالیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کوئی بھی کھلاڑی او رآفیشل بغیر معاہدے پردستخط کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے گا، گزشتہ برس بعض کرکٹرز نے ایگزیمنٹ سائن کیے بغیر ایونٹ میں شرکت کی۔
اس بارمجوزہ ایگریمنٹ کی شقوں کے تحت سب کرکٹرز کو پی سی بی کے کوڈ آف ایتھکس کا پابند کیا جائے گا۔ مختلف محکموں سے وابستہ کرکٹرز اورمیچ آفیشلز کے لیے الگ کنٹریکٹ ہوگا ۔پی سی بی کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد کوئی او رکنٹریکٹ قبول کرنے سے پہلے انہیں بورڈ کا این اوسی لینا ضروری ہوگا۔