’نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے‘: سرفراز ایک بار پھر شاعری کے میدان میں کود پڑے

Published On 10 September,2020 05:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ایک بار پھر شاعری کے میدان میں کود پڑے ہیں تاہم پچھلی بار کے برعکس اس بار شعر وزن میں ہے۔

کچھ روز پیشتر بھی انہوں نے اپنے ناقدین کو جواب دینے کے لیے ایک شعر شیئر کیا تھا جس پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔

جمعرات کو ایک صحافی کی طرف سے کیے جانیوالے ٹویٹ کے جواب میں سرفراز احمد نے شعر لکھا:

نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے

پر کچھ لوگ مجھے گرانے میں کئی بار گرے

جس پر صارفین کو ایک بار پھر موقع ہاتھ آ گیا کہ وہ بھی اپنے جذبات کا اظہار کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں‘

ساجد علی نامی صارف نے ان کو جواب دیتے ہوئے سارا ملبہ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پر ڈال دیا،

انہوں نے لکھا کہ سرفراز بھائی آپ نے ٹھیک کہا، آپ کو گرانے میں وقار یونس اور مصباح کا ہاتھ ہے۔ 2015 کا ورلڈ کپ آپ کو یاد ہے نا، جب تک وقار یونس اور مصباح ٹیم کے ساتھ ہیں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ آپ کو سرخرو اور دشمنوں کو ناکام کرے۔

دوسری طرف ٹویٹر پر ان کے ٹویٹ کیے جانے کے بعد مداحوں کی بڑی تعدا دان کے حق میں صدائیں بلند کر رہی ہیں۔