ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی کراچی کے تین سینٹرز میں شروع

Published On 25 October,2020 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی کراچی کے تین سینٹرز پر شروع ہو گیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ستر لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، سینٹرل پنجاب اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

قائداعظم ٹرافی کا آغاز کراچی میں ہو گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان سندھ اور دفاعی چیمپیئن سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدد مقابل ہیں، ٹاس جیت کر سندھ کی ٹیم پہلے فیلڈنگ کر رہی ہے جبکہ یوبی ایل گراونڈ پر خیبر پختونخواہ کے خلاف بلوچستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل بینک گراونڈ پر نادرن کی سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ انجری کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔