شان شاہد نے ‘ارطغرل غازی’ کو شاہکار قرار دیدیا

Published On 27 October,2020 09:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لالی وڈ کے سینئر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے لہذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شان شاہد نے پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید بھی قرار دیا۔ اداکار شان شاہد نے پی ٹی وی پر وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر ہونے والی مقبول ترین تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ ڈرامے پر بات کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا۔

اداکار نے کہا کہ پاکستانی شائقین کیلئے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا؟شان شاہد نے کہا کہ حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا لیکن خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔