کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان زمبابوے سیریز کے لئے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور آفیشلز کے 107 افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں۔ دونوں سکواڈز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے۔ آپس میں ملنے جلنے کی اجازت بھی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک زمبابوے ون ڈے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میزبانی راولپنڈی نے کرنا ہے، ون ڈے سیریز سے پہلے مینجمنٹ، کھلاڑی اور آفیشلز مشکل امتحان میں پاس ہو گئے، سب کی کووڈ 19 ٹٰیسٹ رپورٹس منفی آگئیں۔
قومی ٹیم کے بلے باز سریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فخر زمانے کا ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی، کیمپ میں ون ڈے میچز سے مدد ملی ہے، ناقدین کو کیا کہیں وہ تو ہماری مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہ تنقید نہ ہوتو بہتری کی طلب کیسے بڑھے گی، ناقدین ہمارے لیے بہت معنی رکھتے ہیں، تسلسل کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ ٹیم کو تیز سٹارٹ دوں، میرے ساتھ کھیلنے والے اینکر بیٹسمین ہوتے ہیں، مجھے رسک زیادہ لینا پڑتا ہے۔
پاکستانی سکواڈ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد پہنچا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔