لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا کر مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔ لیگ سپنر عثمان قادر مردِ میدان قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 129 رنزبنائے۔ چیبھابھا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیلر 8، ایورن 4، مادھورے 9، بوری1، شومبھا 11 رنز بنا سکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں چیگمورا 2، ٹریپانو 28، مساکڈزا 11، فراز اکرم نے 2 رنز بنائے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے 4 شکار کیے، عماد وسیم کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
قومی ٹیم نے 130 رنز کا ہدف با آسانی 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان 21 اور حیدر علی 27 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبد اللہ شفیق 41، اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مساکڈزا اور شومبا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔