کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو دونوں سیریز مشکل ہو گی، گرین کیپس کے پاس تیاری کے لیے وقت کم ہے، 14 دن مشکل میں گزارنے کے بعد کھلاڑیوں پر ذہنی دباؤ ہو گا جس سے پرفارمنس پر اثر پڑے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے پاس دس دن کا وقت ہے،پاکستان ٹیم کے لیئے نیوزی لینڈ میں چودہ دن مشکل تھے،ایسی صورتحال ذہنی طورپر بڑا اثر انداز ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے: وسیم اکرم
سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ٹیم کیساتھ سائیکلو لوجسٹ کا ہونا ضروری تھا نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں سیریز مشکل ہوں گی،بالرزکو ٹیسٹ سیریزمیں ٹف کنڈیشن میں مشکلات ہوگی۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلا پاکستان کے خلاف کھل کر کھیلے گا۔