نعمان علی، یاسر شاہ نے ٹارگٹ پر باؤلنگ کر کے کامیابی حاصل کی: ڈی کوک

Published On 29 January,2021 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پروٹیز ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمین اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے، پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہمیں آوٹ کلاس کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعمان علی اور یاسر شاہ نے ٹارگٹ پر بولنگ کی اور کامیابی حاصل کی،وکٹ پر بولرز اور بلے بازوں کیلئے یکساں مواقع تھے۔

پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوالٹی اسپینرز کی کمی کا سامنا رہا، کوشش کرینگے کہ دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔