سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

Published On 03 April,2021 02:50 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلادیش میں جاری سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی۔

ڈھاکا میں ہونے والی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، بدر منیر نے نصف سنچری سکور کی۔

بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔ انیس جاوید اور شاہ زیب حیدر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان اب اپنا دوسرا میچ 4 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
 

Advertisement