دوسرا ون ڈے: پروٹیزکی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان کوجیت کیلئے 342 رنزکا ہدف

Published On 04 April,2021 04:49 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جوہانسبرگ کے میدان میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ کپتان ٹیمبا بیوما 92 رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو کھیلنے کی دعوت دی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بیوما سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 102 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 92 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں کونیٹین ڈی کاک 80، وین ڈرسن 60 جبکہ ایڈین مارکرم 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔

پاکستان کے نوجوان باؤلر حارث رؤف کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 54 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر گیند بازوں شاہین آفریدی، محمد حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں صرف ایک، ایک وکٹ آئی۔
 

Advertisement