بلائنڈ کرکٹ سیریز: بھارت کو فائنل میں شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

Published On 04 April,2021 05:11 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں کھیلی گئی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو جیت 175 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن انڈیا کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 112 رنز بنا سکی۔ یوں پاکستان نے فائنل مقابلے میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دی۔

مقررہ 15 اوورز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

بی 2 اوپنر نصار علی 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بی ون ظفر اقبال نے 48 اور بی ٹو بدر منیر نے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت مقررہ پندرہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا سکا۔