ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار، بابر اعظم کی تنزلی

Published On 05 May,2021 02:21 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر برقرار، بابر اعظم کی 3 درجے تنزلی ہوئی۔

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بھارت کے بلے باز رشباہ پانٹ نے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بابر اعظم تنزلی کے بعد نویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن ہے، بھارت کے روی چندرن اشون دوسرے اور نیوزی لینڈ کےنیل ویگنر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

آل راونڈرز ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، ٹاپ پوزیشن ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کے حصے میں آئی، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے بین سٹوکس اور تیسری پوزیشن بھارت کے روندرا جدیجا نے سنبھالی ہے۔