پی ایس ایل 6: ایس او پیز کی خلاف ورزی، بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس دبئی بھیج دیا گیا

Published On 01 June,2021 06:23 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں ایک اور مشکل آڑے آ گئی ہے۔ ابوظہبی وزارت صحت نے بھارتی براڈکاسٹرز کو ابوظہبی سے واپس دبئی بھیج دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بھارتی براڈ کاسٹرز قرنطینہ اور ٹیسٹ کرائے بغیر ابوظہبی پہنچ گئے تھے۔ وزارت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو دبئی میں 4 روز قرنطینہ کی ہدایت کر دی ہے۔ 2 پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر بھارتی براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی آنے کی اجازت ہوگی۔

خبریں ہیں کہ ان بھارتی براڈ کاسٹرز کو متحدہ عرب امرات کے شہر راس الخمیہ میں پہنچایا گیا تھا تاہم انہوں نے کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے ابوظہبی کا سفر کیا۔

راس الخمیہ پہنچنے کے بعد بھارتی براڈ کاسٹرز کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی ضروری تھا لیکن انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا۔
بھارتی براڈ کاسٹرز کا ابوظہبی میں ہونے کا علم وزارت صحت کو ہوا تو حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انھیں چار روز کا قرنطینہ دبئی میں کرنے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement