بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ

Published On 10 September,2021 05:01 pm

اولڈ ٹریفورڈ:(دنیا نیوز) بھارتی ٹیم میں کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم میں کووڈ کے مثبت کیسز آنے پر ٹیسٹ میچ کو منسوخ کیا گیا ہے۔ میچ منسوخی کے بعد چار ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے بھارت کے نام رہی۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ دوسرا میچ بھارت نے ایک سو اکاون رنز سے جیتا۔ میزبان انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور چھہتر رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ایک سو ستاون رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔
 

Advertisement