نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Published On 11 September,2021 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد، کیوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

کوویڈ ٹیسٹنگ سے مستثنی کیویز مقامی ہوٹل میں ایک روزہ قرنطینہ کریں گے۔ ایک روزہ آئسولیشن کے بعد پلیئرز اِن ایکشن ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج بھی ٹریننگ شیڈول ہے۔ سہہ پہر پانچ بجے قومی کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے۔ بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ کے سیشنز ہوں گے۔ گذشتہ روز بارش کے باعث قومی ٹیم کی ٹریننگ منسوخ ہوئی، کھلاڑیوں نے اِن ڈور پریکٹس کی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہوگا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی۔
 

Advertisement