قومی ٹی 20کپ:سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11رنز سے ہرادیا

Published On 10 October,2021 07:51 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11رنز سے ہرادیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 27واں میچ سدرن پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا جس میں سدرن نے کامیابی سمیٹ لی۔

فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے،طیب طاہر نے سب سے زیادہ 78رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان 25اور کپتان عامر یامین 24سکور بنا کر نمایاں رہے،عمران خان اور نیاز خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

194رنز ہدف کے تعاقب میں خیبر پختوںخوا کی ٹٰیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بناسکی،نبی گل نے سب سے زیادہ 54سکور بنائے جبکہ کامران غلام 46اور کپتان افتخار احمد 33رنز بناسکے،محمد الیاس نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

48گیندوں پر 3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 78رنز بنانے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement