دبئی: (روزنامہ دنیا) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف تین ٹیمیں ایسی ہیں جو چار مرتبہ ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے۔
پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بھی چار بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ فور مرحلے تک پہنچ چکی ہیں۔ 2007 سے 2016 کے درمیان ہونیوالے 6 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز کے ابتدائی 4 ایڈیشنز میں پاکستان نے دو فائنل کھیلے، ایک میں جیتا، ایک میں رنر اپ رہا جبکہ چار مرتبہ سیمی فائنل بھی کھیلے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے، 19 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 15 میں پاکستان ناکام رہا۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 546، 546 رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین بیٹرز ہیں۔