نئی گیند پر سوئنگ نہ ہوتا تو مشکل ہوجاتی:شاہین شاہ آفریدی

Published On 24 October,2021 08:55 pm

دبئی:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ نئی گیند پر سوئنگ نہ ہوتا تو مشکل ہوجاتی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاک بھارت بڑے ٹاکرے میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے اننگز ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ بلے پر گیند اچھی آرہی ہے اور امید ہے کہ پاکستان میچ جیتے گا۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی نپی تلی باؤلنگ سے بھارتی بیٹسمینوں کی ایک نہ چلنے دی اور سب سے زیادہ 3سورماؤں کا شکار کیا۔
 

Advertisement