پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں :شاہین شاہ آفریدی

Published On 24 October,2021 10:42 pm

دبئی:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں باقی میچز بھی جیتیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جوابی بیٹنگ شروع ہوئی تو ابتدا میں مشکل آئی،ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی مرتبہ ہرا کر بہت خوشی ہوئی جبکہ بابر اعظم اور رضوان نے ناقابل یقین اننگز کھیلی۔

قبل ازیں شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوئنگ کرنے کی کوشش کی، کامیاب ہوا، نئی گیند پر سوئنگ نہ ہوتا تو مشکل ہوجاتی۔

پاک بھارت بڑے ٹاکرے میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے اننگز ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلے پر گیند اچھی آرہی ہے اور امید ہے کہ پاکستان میچ جیتے گا۔
 

Advertisement