پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کب ہو گی؟ آئی سی سی کا بیان سامنے آ گیا

Published On 13 November,2021 07:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دیکھنے کے لیے ہر کوئی بے چین رہتا ہے، اسی حوالے سے آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان آیا ہے جس میں عبوری چیف ایگزیکٹو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے، جس کے باعث فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان جب کرکٹ مقابلے ہوتے ہیں تو دلچسپی عروج پر پہنچ جاتی ہے اور میچز کے باعث تاریخ ضرور رقم ہوتی ہے جیسے اس بار ٹی 20 کپ میں ہوا۔

پہلے پاکستان نے بھارت کو عالمی کپ میں پہلی بار پچھاڑا اور دوسرا یہ میچ ٹی20 تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ بنا۔ میچ کو 16.7 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔

بھارت اور پاکستان میں کب دو طرفہ سیریز ہوگی؟ یہ ایسا سوال ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، حالانکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دونوں ممالک کی سیریز کو لے کر تازہ بیان سامنے آیا ہے۔

دبئی میں آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈس سے جب یہ یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کو کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں رہے گا۔ ظاہر دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے، جس کے باعث ہم فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 8 سالوں میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ آخری دو طرفہ سیریز 13-2012 میں ہوئی تھی۔ اس سیریز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ون ڈے سیریز میں پچھاڑا تھا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی تھی۔

اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ ختم ہو چکی ہے، آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں ہی دونوں ٹیموں کو آپس میں مدمقابل ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی ٹیموں نے 2007 میں آخری بار ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ اس سیریز کا میزبان بھی بھارت تھا، 2009 میں بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے جانا تھا لیکن روایتی حریف کے ملک نے بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کر دی تھی۔
 

Advertisement