دبئی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، کوئی نہ کہے اس نے ایسا کر دیا اس نے ویسا کر دیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔
Babar Azam, Saqlain Mushtaq and Matthew Hayden are proud of their side despite a five-wicket defeat in #T20WorldCup semi-final. pic.twitter.com/kAem5PrWjj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
قومی کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔