لاہور:(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کوفائنل میں 8وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20کی نئی ورلڈ چیمپئن بن گئی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
آسٹریلیا اننگز
نیوزی لینڈ کے 173رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کیویز کے ٹرینٹ بولٹ نے پہلا اوور کرایا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 14, 2021
کینگرو قائد ایرون فنچ 5رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جو کہ 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 53رنز بنائے۔
173رنز کا ہدف آسٹریلیا نے آسانی کے ساتھ صرف 2وکٹوں کے نقصان پر18اعشاریہ5اوورز میں حاصل کرلیا،مچل مارش 77اور گلین میکسویل28سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ اننگز
فائنل میچ میں کینگروز کے خلاف کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کاآغاز کیا جبکہ مچل سٹارک نے پہلا اوور کرایا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ20اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر172رنز بنائے،ڈیرل مچل 11رنز بناکر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے جبکہ مارٹن گپٹل ایڈم زمپا کی گیند پر 28سکور بناکر پویلین لوٹ گئےگلین فلپس نے 18رنز بنائے اور وہ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 48گیندوں پر 85رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 3چھکے اور 10چوکے شامل تھے جبکہ ان کو ہیزل ووڈ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ٹم سیفرٹ 8 اور جیمز نیشام 13رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 اور سپنر ایڈم زمپا نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا چھٹا چیمپئن بنا جبکہ 2007 میں بھارت، 2009 میں پاکستان میں فاتح عالم رہا، 2010 میں انگلینڈ، 2012 میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی جیتی، 2014 میں سری لنکا اور 2016 میں پھر ویسٹ انڈیز جیتا۔
میگا ایونٹ میں انگلینڈ کے جوز بٹلر واحد سنچری میکر رہے ،بابر اعظم 303 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 289 رنزبناکر محمد رضوان سے دوسری پوزیشن چھین لی۔
کوالیفائنگ مرحلہ کھیلنے والے سری لنکن ٹیم کے ہاسارنگانا ڈی سلوا کی 16 وکٹیں لیکر نمبر ون باؤلر رہے ،تین باؤلرز نے ہیٹ ٹرک کی جن میں ہاسا رنگانا ڈی سلوا، کاگیسو ربادا اور کرٹس کیمفر شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ کے کیمفر نے کوالیفائنگ مرحلے میں لگاتار 4 گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں۔
مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
مچل مارش کو 77رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ جبکہ ایونٹ میں 289رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021