ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا، دو ٹی 20 میچز جیت کر شاہین فیصلہ کن برتری حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان وائٹ واش کے لیے تیار، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگرز کل آمنے سامنے ہوں گے، تیسرا ٹی 20 میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔ مسلسل 2 فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال ہائی ہے۔
بنگلا دیش کو پہلے ٹی 20 میں 3 اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ فخر زمان 2 میچز میں 91 نرنز بنا کر سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔ حسن علی ، شاداب خان اور محمد وسیم تین تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
کپتان بابر اعظم دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک اسکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود ریکارڈ بنا گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے۔
ٹیم پاکستان کی اسپورٹس مین شپ کے بھی خوب چرچے ہیں، دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین کو گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے اختتام پر کھلاڑی سے معذرت کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔