لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بنگلا دیش پہنچ گئے ہیں ،جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ ہوا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی رات گئے لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ بنگلا دیش پہنچنے والے کھلاڑی ایک روزہ قرنطینہ کے بعد پریکٹس کریں گے، بنگلا دیش جانے والے کھلاڑیوں میں امام الحق ، اظہر علی ، عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فواد عالم ، بلال آصف ، فہیم اشرف ، کامران غلام ، سعود شکیل ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز جیت لی۔ تین میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔