لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود، فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلش کپتان جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔