کراچی سے 3 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد منشیات برآمد ، مقدمہ درج

Published On 09 February,2022 12:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ال آصف سکوائر کے قریب انٹی نارکوٹکس فورس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کر لئے، تین کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی میں الآصف سکوائر کے قریب اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1 کلو سے زائد ہیروئن اور 2 کلو سے زائد آئس برآمد کی۔ ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن اور تیسرا ساتھی محمد رفیق سانگھڑ کا رہائشی ہے۔

ملزمان کی گاڑی قبضے میں لے کر تینوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
 

Advertisement