میر پور خاص: (دنیا نیوز) میر پور خاص کے علاقے نوکوٹ میں دو لڑکیوں کے اغوا اور اجتماعی زیادتی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی میر پور خاص کے مطابق کیس میں اب تک مرکزی ملزم سمیت بارہ ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دوسرے مرکزی ملزم علی نواز ٹنگری کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
زیادتی اور اغوا کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکیوں کے رشتہ دار نے ملزمان کی رشتہ دار لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔