کراچی: شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلہ کے بعد شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

Published On 09 February,2022 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی شاہ لطیف ٹاون میں پولیس نے مقابلے کے بعد شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے تین ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو رہے ہیں۔ پولیس جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کے کے تعاقب میں ہے، ملزمان نے شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل پھینکی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریاض علی کے نام سے کر لی گئی ہے۔
 

Advertisement