پی ایس ایل سیون میں آج زلمی اور یونائیٹڈ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

Published On 17 February,2022 09:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور میں پی ایس ایل سیون کے میلے نے کرکٹ دیوانوں کا جوش بڑھا دیا، ایونٹ کا 24 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول ہے، شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

بڑےمقابلے سے قبل دونوں ٹیمیں اہم کھلاڑیوں سے محروم ہو گئیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث کے آج ان ایکشن نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پشار زلمی کے فاسٹ بولر ثاقب محمود بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچ جیت چکی ہیں۔

بہتر رن ریٹ کے باعث یونائیٹڈ کی تیسری اور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے،اہم مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی آسان ہوجائے گی۔