پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت مکمل

Published On 20 June,2022 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے سلیکشن کمیٹی کی مشاور ت مکمل ہو گئی، دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

قومی ٹیم آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی ، سری لنکن بورڈ کی جانب سے حتمی تاریخوں کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے ، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی اسکواڈ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، ٹیم کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 جون سے شروع ہوگا، پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
 

Advertisement