کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شاٹ ٹیٹ نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں، وہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ فاسٹ باؤلر کو جب کریمپس ہوتے ہیں تو کتنا درد ہوتا ہے، ایشیا کپ میں جب نسیم کو ٹانگ میں درد ہوا تو میں اس کو گراؤنڈ میں لینے گیا، میرے ان تمام فاسٹ باؤلرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں، میرے باؤلرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، یہ ایک اچھا تجربہ ہے، مجھے شاہین آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں، شاہین بہتر ہورہے ہیں صرف اتنا جانتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک وکٹ نہیں دیکھی، ٹی 20 سیریز ہے وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہوگی، مجھے نہیں لگتا پچ کوئی خاص سرپرائز دے گی، یہ کھلاڑی دنیا بھر میں کھیلتے ہیں، ہم صرف انہیں اعتماد دے سکتے ہیں، انگلینڈ کے پاکستان آنے سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں۔