دنیا کے بہترین کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتے ہیں: انضمام الحق

Published On 16 December,2022 01:57 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی دنیا کی باقی لیگز میں اپنی الگ اہمیت ہے اور لیگ میں کافی کوالٹی کرکٹ ہوتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کا بڑا کھلاڑی ہے اور انکی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا، ہمیں بھی توقع ہے کہ بابر اعظم لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں اچھا پرفارم کرے گا۔