کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبد اللہ شفیق 8 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 46 کے مجموعے پر شان مسعود بھی 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی اولی رابنسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
سعود شکیل 23 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان 19 رنز بنا کر جو روٹ کی فل ٹاس گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
Our playing XI for the third Test #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/jN4pXXoWxk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2022
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے، کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔
یاد رہے کہ انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔