کراچی: (ویب ڈیسک) نوجوان سپنر ابرار احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے نیا ریکارڈ بنادیا۔
ابرار احمد ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر بن گئے، نوجوان سپنر اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ اب تک 15 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے۔
نوجوان سپنر نے ملتان ٹیسٹ کے بعد پہلے اوور میں وکٹ لینے کے انداز کو کراچی میں بھی برقرار رکھا، انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل فضل محمود نے کیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں لی تھیں۔ابرار نے ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں، کراچی میں پہلی اننگز میں چار وکٹیں لیں، مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں بھارت کے نریندر ہیروانی نے حاصل کی تھیں۔