برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ دوسرے روز ہی جیت لیا

Published On 18 December,2022 08:46 pm

برسبین: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دوسرے روز میں ہی ختم ہو گیا۔ میزبان ٹیم نے 33 رنز کا ہدف بآسانی پورا کر کے 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسین کی وکٹ بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے باؤلرز نے 2 روز کے دوران 34 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوئی بھی بلے باز3 ہندسوں کی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا کے دورے پر آئی جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز ہی بنا، مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر،3 رسی وین ڈیر ڈوسن 10، سریل ایروی 05 ، ٹیمبا باوما 38، کائل ویرین2، مارکو جانسن 64، کیشو مہاراج 2، کاگیسو ربادا 2، اینریک نورٹجے 0 اور لنگی نگیدی نے 3 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی اچھا سکور نہ کر سکی اور 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر0 ، عثمان خواجہ 11، مارنس لیبوشانے 11 ، سٹیون سمتھ 36، ٹریوس ہیڈ 92، سکاٹ بولانڈ ایک ، کیمرون گرین 18، ٹریوس ہیڈ22 ، مچل سٹارک 14، پیٹ کمنز 0، ناتھن لائن صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ اس سے بھی بری ثابت ہوئی اور99 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی، دوسری اننگز میں سریل ایروی 03 ڈین ایلگر 02 ، رسی وین ڈیر ڈوسن 02 ، سریل ایروی 0 ، ٹیمبا باوما 29، کائل ویرین36 ، مارکو جانسن 0، کیشو مہاراج 0، کاگیسو ربادا 16، اینریک نورٹجے 0 اور لنگی نگیدی نے 09 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 34 رنز کا ہدف ملا، اسے پورا کرنے میں بھی میزبان ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،34 رنز پورے کرنے کیلئے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس طرح برسبین ٹیسٹ دوسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 34 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دونوں اننگز میں 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ میں 8 وکٹیں لیں۔